![]() |
کماد کی بہاریہ کاشت کیلئے سفارشات |
کماد کی بہاریہ کاشت 2025ء کیلئے سفارشات
. کماد کی بہاریہ کاشت 15 فروری سے 31 مارچ تک مکمل کر لیں۔
. شرح بیج 100 سے 120 من فی ایکڑ رکھیں ( تقریباً 60 ہزار آنکھیں فی ایکڑ )۔
. بیچ کا انتخاب صحت مند فصل سے کریں۔ ایسے کھیت سے ہر گز بیج نہ لیں جس میں رتہ روگ کی بیماری موجود ہو۔
کماد کی منظور شدہ اقسام
• اگھیتی پکنے والی اقسام
سی پی 77400 ، سی پی ایف 237 ، سی پی ایف 250 ، سی پی ایف 251 اور وائی ٹی ایف جی 236
• درمیانی پکنے والی اقسام
ایچ ایس ایف 240 ، ایچ ایس ایف 242، ایس پی ایف 234، ایس پی ایف 213 ، سی پی ایف 246 ، سی پی ایف 247، سی پی ایف 248 ، سی پی ایف 249 ، سی پی ایف 253 ، سی پی ایس جی 2525 اور ایس ایل ایس جی - 1283
• پچھیتی پکنے والی اقسام
سی پی ایف 252
نوٹ : این ایس ایف - 240 کانگیاری سے متاثر ہوتی ہے، اسلئے متاثرہ فصل کی مونڈھی نہ رکھیں اور کم رقبہ پر کاشت کریں۔
Comments
Post a Comment