مرغیوں کی خوراک میں گڑ کے استعمال کے حیرت انگیز فوائد



مرغیوں کی خوراک میں گڑ کے استعمال کے حیرت انگیز فوائد
مرغیوں کی خوراک میں گڑ کے استعمال کے حیرت انگیز فوائد

مرغیوں کی صحت اور پیداوار بڑھانے کے لیے قدرتی اجزاء پر مبنی متبادل خوراک کا استعمال آج کل مرغی پالنے والوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

گنے کا گڑ، جو قدرتی مٹھاس پر مشتمل ہوتا ہے، اپنی غذائی خصوصیات کی وجہ سے ایک بہترین آپشن ثابت ہو سکتا ہے۔

اس میں وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں، جو قوت مدافعت بڑھانے، ہاضمے کو بہتر بنانے اور اینٹی بائیوٹکس کے استعمال میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اگر مرغیوں کی خوراک میں 2 سے 5 فیصد گڑ شامل کیا جائے تو درج ذیل فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں:

• فوری توانائی کا حصول : گڑ میں موجود قدرتی شکر مرغیوں کو جلدی ہضم ہونے والی توانائی فراہم کرتی ہے، جس سے ان کی نشوونما بہتر ہوتی ہے۔

• موسمی دباؤ سے بچاؤ : گرمی کی شدت کو برداشت کرنے میں مدد دے کر گڑ مرغیوں کے جسم میں نمکیات کی مقدار متوازن رکھتا اور تھکن کو کم کرتا ہے۔

• مدافعتی نظام کی مضبوطی : آئرن اور پوٹاشیم جیسے اہم غذائی اجزاء مرغیوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔

• نظام ہاضمہ میں بہتری : خوراک کو بہتر طریقے سے ہضم ہونے میں مدد دے کر گڑ نظام ہاضمہ کی خرابیوں سے بچاؤ کرتا ہے۔

• زیادہ اور معیاری انڈے : مرغیوں کی خوراک میں گڑ کی شمولیت سے انڈوں کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے اور ان کا معیار بہتر ہوتا ہے۔

• جگر کی صفائی : گڑ کے استعمال سے زہریلے مادوں کے اخراج میں مدد ملتی ہے، جس سے جگر کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

• سستا اور مؤثر متبادل : جہاں گڑ آسانی سے دستیاب ہو، وہاں اسے ایک کم لاگت والا، غذائیت سے بھرپور متبادل سمجھا جا سکتا ہے۔

• مرغیوں کی خوراک میں گڑ کا استعمال صحت مند نشوونما، اچھی پیداوار اور بہتر مدافعتی نظام کے لیے نہایت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

تاہم، اسے اعتدال میں شامل کرنا ضروری ہے تاکہ خوراک میں توازن برقرار رہے اور کسی قسم کی پیچیدگی پیدا نہ ہو۔


Comments