![]() |
لیڈی بگ گندم کی فصل کے لیے قدرتی محافظ |
لیڈی بگ یا لیڈی برڈ قدرتی طور پر فائدہ مند کیڑا ہے جو گندم اور دیگر فصلوں پر حملہ آور نقصان دہ کیڑوں کو کھانے میں مدد دیتا ہے۔
اگر آپ کی گندم کی فصل پر لیڈی بگ بڑی تعداد میں نظر آ رہی ہے، تو یہ ایک مثبت علامت ہو سکتی ہے۔
• لیڈی بگ کے فوائد :
لیڈی بیگ خاص طور پر افیڈز یعنی تیلے، سفید مکھی اور دوسرے نرم جسم والے کیڑوں کو کھا کر گندم کی فصل کو نقصان سے بچاتی ہے۔ ایک لیڈی بگ روزانہ 50 سے 60 تک افیڈز کھا سکتی ہے، جبکہ اس کا لاروہ اس سے بھی زیادہ نقصان دہ کیڑوں کو ختم کرتا ہے۔
• قدرتی متوازن ماحول : لیڈی بگ کی موجودگی کا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کے کھیت میں کیڑے مار زہریلی ادویات کا کم استعمال ہو گا، جس سے زمین کی زرخیزی اور ماحول محفوظ رہتا ہے۔
• زرخیزی میں اضافہ : چونکہ لیڈی بگ نقصان دہ کیڑوں کو کنٹرول کرتی ہے، اس لیے پودے صحت مند رہتے ہیں اور بہتر پیداوار دیتے ہیں۔
• کیا لیڈی بگ نقصان دہ ہو سکتی ہے؟
عمومی طور پر نہیں، لیکن اگر بہت زیادہ تعداد میں ہوں اور کھانے کے لیے افیڈز نہ ہوں تو یہ پودوں کے نرم حصے کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ البتہ، یہ صورتحال کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔
• کیا کرنا چاہیے؟
اگر لیڈی بگ خودبخود آ گئی ہے تو یہ گندم کی فصل کے لیے فائدہ مند ہے، اور کسی اضافی کیڑے مار دوا کے استعمال کی ضرورت نہیں ہوتی۔
اگر آپ قدرتی طریقے سے فصل کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں تو لیڈی بگ کی افزائش بڑھانے کے لیے کیڑے مار ادویات کا کم سے کم استعمال کریں۔
Comments
Post a Comment